Qasim mehmood

Add To collaction

31-May-2022-تحریری مقابلہ ہر درد رب کے سپرد کر دو

عنوان

،،،،، ہر درد رب کے سپرد کرو،،،،

دنیائے کائنات میں رنگ رنگ کے لوگ ہیں،
کچھ تکلیف میں ملیں گے، تو کچھ تکلیفیں دینے والے
، کچھ خوشیاں منائی جا رہے ہیں تو کچھ غموں کی آغوش میں لپٹے ہوئے ہیں،
کوشش کریں کہ آپ کی وجہ سے کوئی بھی شخص تکلیف میں مبتلا نہ ہو جائے، اگر اس نے صبر کر لیا تو تمہارے لیے مسئلہ بن جائے گا
مجھے ایک واقعہ یاد آگیا کہ جب خدا کو تمہاری دی ہوئی تکلیف، تمہیں لوٹائے تو کیسا ہو


ادشاد باری تعالیٰ ہے، 
،،، (ان بطش ربك لشديد،).  القرآن ،
ترجمہ 
(بے شک تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے)

علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ بعض عارفین سے نقل کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا، جس کا ہاتھ مونڈھے سے کٹا ہوا تھا۔۔

 وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ تیرا کیا قصہ ہے ؟ 

کہا کہ اے بھائی بڑا عجیب قصہ ہے، وہ یہ ہے کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا، جس نے مچھلیوں کو شکار کر رکھا ہے، جو مجھے پسند آگئی، میں نے اس سے کہا کہ یہ مچھلی مجھے دے دے، اس نے کہا کہ میں نہیں دے سکتا ہوں، کیوں کہ میں اسی کی قیمت سے میرے اہل وعیال کی غذا وخوراک کا انتظام کرتا ہوں۔۔

 یہ سن کر میں نے اس کو مارا اور اس سے وہ مچھلی زبردستی لے لی اور چلا گیا۔۔

 وہ کہتا ہے کہ میں اس کو اٹھا کر لے جارہا تھا، کہ اس مچھلی نے میرے انگوٹھے کو زور سے کاٹ لیا، جس سے میں نے بہت ہی درد محسوس کیا، حتی کہ شدت تکلیف کی وجہ سے سو بھی نہ سکا اور میرا ہاتھ بھی سوج گیا۔۔ 

صبح ہوئی تو طبیب کے پاس گیا، اس نے کہا کہ اب یہ سڑنا شروع ہوگیا ہے، لہٰذا انگلی کو کاٹ دو، ورنہ ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔۔

 وہ کہتا ہے کہ میں نے اپنی انگلی کٹوادی، مگر یہ تکلیف بڑھ کر ہاتھ میں آگئی، مجھ سے کہا گیا کہ گٹوں تک ہاتھ کٹوا دو، میں نے کٹوادیا، مگر تکلیف بازو تک پھیل گئی، تو یہاں تک کاٹ دینا پڑا۔۔

 بعض لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ تکلیف کس سبب سے پیدا ہوئی ؟ 

میں نے مچھلی کا قصہ سنایا، اس نے کہا کہ اگر تو پہلی ہی دفعہ مچھلی والے سے مل کر معاف کرالیتا (تو اس نقصان سے بچ جاتا) اور تیرے اعضا نہ کاٹے جاتے، لہٰذا اب جاکر معافی مانگ لے، وہ کہتا ہے کہ میں گیا اور معافی مانگی اور یہ میرا قصہ سنایا، تو اس نے معاف کردیا۔۔

 ( کتاب الکبائر : ۱۱۴ ) 

اس سے معلوم ہوا کہ کسی کا حق چھیننا اور دبالینا، کسی کو تکلیف دینا، خدا کو ناراض کر دینا ہے اور اس سے دنیا وآخرت دونوں جگہ مصیبت اٹھانی پڑتی ہے۔۔

اسی لی ڈرو اپنے رب سے وہ اچھا بدلہ لینے والا ہے 

بقلم قاسِم مَحمُود

   25
19 Comments

Manzar Ansari

08-Jun-2022 11:44 PM

Good

Reply

Milind salve

06-Jun-2022 12:56 PM

Good

Reply

Milind salve

06-Jun-2022 12:54 PM

Good

Reply